Brailvi Books

حق و باطل کا فرق
32 - 50
جوعقائد ہیں وہی دیوبندیوں کے بھی عقیدے ہیں البتہ فرق صرف اتنا ہے کہ نجدی حنبلی مذہب رکھتا تھا اور دیوبندی حنفی اور یہ فقط اعمال کافرق ہواعقائد میں دونوں ایک ہی ہیں۔

سوال نمبر ۲۴:علمائے دیوبند کے نزدیک مولوی اسمٰعیل دہلوی مصنف تقویۃ الایمان وصراط مستقیم کیسے شخص ہیں ؟ 

جواب :مولوی اسمٰعیل دہلوی اعلےٰ درجہ کے متقی، پرہیز گار، شہید،ولی اﷲتھے علمائے دیوبند کے نزدیک مولوی اسمٰعیل کی ولا یت قرآن مجید سے ثابت ہے چنانچہ مولوی رشید احمد صاحب گنگوہی نے اپنے فتاویٰ میں لکھا ہے ۔

حوالہ ۔ فتاویٰ رشیدیہ حصہ سوم صفحہ ۴۹ ۔
اِن ْ اَوْلیَاء ُ ہ اِلاَّ المُتَّقُون(۱)
کوئی نہیں اولیاء حق تعالیٰ کاسوائے متقیوں کے بموجب اس آیت کے مولوی اسمٰعیل ولی ہوے اسکے بعد حدیث سے مولوی اسمٰعیل کی شہادت بھی ثابت کی ہے ۔ 

فائدہ: عقیدت اسی کو کہتے ہیں ۔قرآن وحدیث سے مولوی اسمٰعیل کوولی وشہید بناڈالا۔ مگر غوث پاک رضی اﷲتعالےٰ عنہ وغیرہ اولیائے کرام کے لئے کبھی ایسی تکلیف گوارہ نہ ہوئی ان کی گیارہویں اور فاتحہ کوبھی شرک وبدعت کہتے کہتے عمرگزار دی ۔ 

سوال نمبر ۲۵:جب علمائے دیوبند کے نزدیک مولوی اسمٰعیل دہلوی کی ولایت وشہادت قرآن مجید وحدیث سے ثابت ہے تو ان کے قول کو علمائے دیوبندبھی ضرور مانتے ہونگے ہم نے سناہے کہ مولوی اسمٰعیل دہلوی نے لکھاہے کہ نماز میں نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کاخیال آنا گدھے او ر بیل کے خیال میں ڈوب جانے سے بدرجہا بدتر ہے اور اس سے نمازی شرک کی طرف چلاجاتا ہے کیا یہ بات صحیح ہے اور مولوی اسمٰعیل نے کسی کتاب میں ایسا لکھا ہے؟ 

جواب ۔ مولوی اسمٰعیل کے قو ل کو مانناکیابلکہ ان کی کتابوں کا رکھنا ان پر عمل کرنا علمائے دیوبند
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

 (۱)اس (اللہ عزوجل) کے اولیاء تو پرہیزگار ہی ہیں ۔( سورۃ الانفال ۔ ۳۴ ترجمہ کنز الایمان )
Flag Counter