صاحب کے نزدیک جو تقویۃ الایمان نہیں رکھتا ہے اورنہیں پڑھتا ہے وہ مسلمان نہیں ۔ ولاحول ولا قوۃ الا باﷲ۔
سوال نمبر ۲۲: علمائے دیوبند کے نزدیک وہابی کس کو کہتے ہیں ۔
جواب :اعلیٰ درجہ کے دین دار اور متبع سنت کو وہابی کہتے ہیں جیساکہ علمائے دیوبند کے پیشوا مولوی رشید احمد صاحب فرماتے ہیں ۔
حوالہ ۔ فتاویٰ رشیدیہ حصہ دوم صفحہ ۱۱۔ اس وقت اوران اطراف میں وہابی متبع سنت اور دیندار کو کہتے ہیں ۔
فائدہ: ۔ پھروہابی کہنے سے دیوبند ی کیوں چڑتے ہیں ۔ کیادین دار اور متبع سنت ہونا برامعلوم ہوتا ہے ۔
سوال نمبر ۲۳:ابن عبدالوہاب نجدی کے متعلق علمائے دیوبند کاکیاعقیدہ ہے اس کو کیسا جانتے ہیں ؟
جواب :بہت اچھا عمدہ آدمی متبع سنت عامل بالحدیث (۱)تھا نہایت پابند شرع اعلیٰ درجہ کا مُبلغ شرک وبدعت کامٹانے والا علمائے دیوبند کے پیشوا مولوی رشید احمد نے اس نجدی (۲)کی بڑی تعریف کی ہے ملاحظہ ہو ۔
حوالہ ۔فتاویٰ رشیدیہ حصہ سوم صفحہ ۷۹ ۔سوال ۔عبدا لوہاب نجدی کیسے شخص تھے ۔ الجواب: محمد بن عبدالوہاب کو لوگ وہابی کہتے ہیں وہ اچھا آدمی تھا سُنا ہے کہ مذہب حنبلی رکھتا تھا اور عامل بالحدیث تھا ۔ بدعت وشرک سے روکتا تھا مگر تشدید(۳) اس کے مزاج میں تھی واﷲتعالیٰ اعلم۔
فائدہ :۔علمائے دیوبند کے پیشوا مولوی رشید احمدصاحب نے نجدی وہابی کی تعریف کرکے ثابت کردیا اور ظاہر کردیا کہ علمائے دیوبند وہابی ہیں اور نجدی کے ہم عقیدہ ہیں نجدیوں کے