Brailvi Books

حق و باطل کا فرق
28 - 50
جائیں اور قیام بھی نہ کیا جائے اور کوئی بھی خلاف شرع کام نہ ہو ۔ ایسی محفل میلاد شریف بھی علماء دیوبند کے نزدیک جائز ہے یانہیں ۔ 

جواب : مجلس میلاد میں اگرچہ کوئی بات خلاف شرع نہ ہو۔ قیام بھی نہ ہو روایتیں بھی صحیح پڑھی جائیں۔ تب بھی علمائے دیونبد کے نزدیک جائز نہیں اسکے ثبوت میں فتاویٰ رشیدیہ کا سوال وجواب ملاحظہ ہو ۔ 

حوالہ ۔فتاویٰ رشیدیہ حصہ دوم صفحہ ۸۳۔ سوال:انعقاد مجلس میلاد بدون قیام، روایت درست ہے یانہیں۔الجواب :انعقاد مجلس مولود ہر حال ناجائز ہے تداعی امر مندوب(۱) کے واسطے منع ہے ۔ فقط واﷲتعالےٰ اعلم ۔ 

فائدہ :۔ مجلس میلاد کو ہر حال ناجائز بتایا یعنی مطلقاً حرام ہے اس کے جائز ہونے کی کوئی صورت ہی نہیں جبھی توکہاہر حال ناجائز ہے جودیوبندی مولوی بغیرقیام کے میلاد شریف کوجائز کہتے ہیں ان کوفتاوی رشیدیہ دکھاؤ اور پوچھوکہ تم نے اپنے پیشوا مولوی رشید احمد کے فتوے کے خلاف جائز کیوں کہا؟ ناجائز کہنے والا کون ہے تمہارے نزدیک اگرمولوی صاحب کافتوی صحیح ہے تواپنا حکم بتاؤ کہ تم نے جائز کو نا جائز لکھاہے ۔ بولوکیاکہتے ہو ؟بات یہ ہے کہ مسلمانوں کو پھانسنا مقصود ہے ۔جہاں جیسا موقع دیکھا ویسا کہہ دیا کچھ بھی ہومسلمان دام میں پھنسے رہیں ۔ 

سوال نمبر ۱۹۔ نبی کریم صلی اﷲتعالیٰ علیہ وسلم کیلئے علم غیب ماننا کیساہے اور ایسا عقیدہ رکھنے والے کا علمائے دیوبند کے نزدیک کیاحکم ہے ؟ 

جواب:نبی کریم صلی اﷲتعالیٰ علیہ وسلم کے لئے علم غیب مانناشرک جلی(۲) ہے ایسا عقیدہ رکھنے والا علمائے دیوبند کے نزدیک بلاشبہہ مشرک ہے جیساکہ مولوی رشید احمد صاحب فرماتے ہیں ۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

 (۱)جائز کام کے لئے بلانے کی وجہ سے 

(۲)واضح شرک
Flag Counter