Brailvi Books

حق و باطل کا فرق
26 - 50
اﷲتعالیٰ عنہ کی طرف جو چیز منسوب ہوجائے وہ تو نادرست او ر حرام ہوجائے مگر ہولی دیوالی کی طرف نسبت کرنے سے کوئی خرابی نہ آئے جائز اور درست ہی رہے ۔جب نسبت دونوں جگہ موجودہے توہولی کے ہر کھانے کوجائز اوردرست کہنا اور محرم کے شربت اور دودھ کوبھی حرام بتانا یا توہولی دیوالی کی عقیدت کانشہ ہے ،یا حضرت امام حسین رضی اﷲتعالیٰ عنہ کی خصومت (۱)کا غلبہ ہے ۔
    بروز حشر شود ہمچوصبح معلومت     کہ باکہ باخئتہ عشق در شب دیجور (۲)
سوال نمبر ۱۶۔جو شخص صحابہ کرام رضوان اﷲتعالےٰ علیہم اجمعین کوکافر کہے وہ علماء دیوبند کے نزدیک سنت وجماعت سے خارج ہوگایا نہیں ۔ 

جواب ۔ صحابہ کوکافر کہنے والا علمائے دیوبند کے نزدیک سنت و جماعت سے خارج نہیں جیساکہ فتاویٰ رشیدیہ میں ہے ۔

حوالہ ۔فتاویٰ رشیدیہ حصّہ دوم صفحہ ۱۱۔ جو شخص صحابہ کرام میں سے کسی کی تکفیر(۳) کرے وہ ملعون (۴)ہے۔ ایسے شخص کو امام مسجد بنا نا حرام ہے اور وہ اپنے اس کبیرہ کے سبب سنت جماعت سے خارج نہ ہوگا ۔ 

تنبیہ ۔ کتب معتبرہ میں ائمہ تویہ تصریح(۵) فرمائیں کہ ایسا شخص اہلسنت سے خارج بلکہ حضرات ابوبکر صدیق وعمرفاروق کی شان میں تبرا(۶) کرنے والے کو فقہائے کرام نے کافر لکھا ۔ مگر گنگوہی صاحب کے نزدیک ایسا سخت تبّرا کرنے کے بعد بھی وہ سنی ہی رہتا ہے بعض عقیدت مند طرفداری میں یہ کہاکرتے ہیں کہ یہ کاتب کی غلطی ہے ہوگاکی جگہ نہ ہوگا لکھ دیا ہے ۔ مگر یہ محض غلط ہے اس لئے کہ فتاوی رشیدیہ کئی بار چھپا ہے مختلف مطبعوں میں طبع ہوا ہے۔ اگر کاتب کی غلطی ہوتی توایک چھاپے میں ہوتی دومیں ہوتی ہر چھاپے میں ہرکتاب میں
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 

 (۱) دشمنی (۲)حشر کی صبح تجھے معلوم ہوجائے گا کہ اندھیری رات میں کس سے عشق لڑاتا رہا (۳) کفر کا حکم لگانا ۔ یعنی صحابہ کو کافر کہے ( ۴)اللہ تعالی کی رحمت سے دور ہے ۔(۵)وضاحت (۶)نفرت کا اظہار کرنا ۔ گالیاں بکنا
Flag Counter