Brailvi Books

حق و باطل کا فرق
25 - 50
دیوبندی مذہب میں حرام ہے سبیل لگانا ،، چندہ سبیل میں دینا ،بچوں کودودھ پلانا سب حرام ہے جیسا کہ مولوی رشید احمد صاحب فرماتے ہیں فتاویٰ رشیدیہ حصہ سوم صفحہ ۱۱۴۔ 

تنبیہ:۔ مسلمانو!ذار غور سے سنو یہ توسب حرام !مگر ہولی دیوالی(۱) کوجوکفار کے آتش پرستی کے دن ہیں وہ ان کی خوشی میں جو چیز یں مسلمانوں کے یہاں بھیجیں وہ سب درست ہے۔ملاحظہ ہو

سوال نمبر ۱۵۔ ہندو اپنے تہوار ہولی یا دیوالی(۲) وغیرہ میں پوری یا اور کچھ کھانا بطور تحفہ مسلمانوں کودیں تو اس کالینا اور کھانا درست ہے یا محرم کے شربت اور دودھ وغیرہ کی طرح علمائے دیوبند کے نزدیک یہ بھی حرام ہے۔

جواب ۔ہولی اور دیوالی کا یہ تحفہ ہندؤں سے لینا اور اس کاکھانا درست ہے محرم کے شربت اور دودھ کی طرح علمائے دیوبند کے نزدیک یہ حرام نہیں ۔ فتاویٰ رشیدیہ میں اس کودرست لکھا ہے۔ ملاحظہ ہو۔ 

حوالہ ۔فتاویٰ رشیدیہ حصہ دوم صفحہ ۱۰۵،مسئلہ ہندو تہوار ہولی یادیوالی میں اپنے اُستاد یاحاکم یانوکر کوکھیلیں (۳)یاپوری یا اور کچھ کھانابطور تحفہ بھیجتے ہیں ان چیزوں کالینا اور کھانا اُستاد و حاکم و نوکر مسلمان کودرست ہے یا نہیں ۔ 

الجواب ۔ درست ہے فقط 

تنبیہ: ۔ مسلمانو! غور کر و۔ علمائے دیوبند کے پیشوا مولوی رشید احمد صاحب باوجود یکہ محرم کے شربت ، دودھ وغیر ہ سب کو حرام بتارہے ہیں مگر ہولی اوردیوالی سے ایسا خاص تعلق ہے کہ اس کے ہرکھانے کو جائز اور درست فرمارہے ہیں اسی کانام ہے عقیدت ۔حضرت امام حسین رضی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

 (۱)ہولی -ہندوں کا ایک تہوار جو موسم بہار میں منایا جاتا ہے ۔دیوالی ۔ہندوؤں ہی کا ایک تہوا ر جب لکشمی بت کی پوجا کرتے ہیں اور خوب روشنی کرتے ہیں(۲)خوشی کادن ۔مذہبی تقریب منانے کا دن 

(۳)بھنے ہوئے چھلکے دار چاول جو پھول جاتے ہیں ۔ ہر وہ چیز جو بھن کر پھول جائے ۔
Flag Counter