Brailvi Books

حق و باطل کا فرق
20 - 50
         پھرے تھے کعبہ میں بھی پوچھتے گنگوہ کاراستہ

         جو رکھتے اپنے سینوں میں تھے ذوق و شوق عرفانی
تنبیہ ۔ کعبہ معظمہ جوبیت اﷲخانہ خداہے اس میں پہنچ کربھی گنگوہ کی ہی دھن لگی ہوئی

ہے اسے دیوبندی عرفان کا نشہ اور گنگوہی معرفت کاخمارنہ کہاجائے تواور کیاکہا جائے ۔

سوال نمبر ۶۔دونوں جہان کی حاجتیں کس سے مانگیں ۔ روحانی جسمانی حاجتوں کاقبلہ کون ہے؟دیوبندی مذہب پر جواب دیا جائے ۔ 

جواب ۔ روحانی اور جسمانی سب حاجتوں کا قبلہ دیوبندی مولوی کے نزدیک مولوی رشید احمد صاحب گنگوہی ہیں۔ ساری حاجتیں انہیں سے طلب کرنا چاہے ان کے سوا کوئی حاجت روا نہیں جیساکہ مولوی محمود حسن صاحب دیوبندی فرماتے ہیں ۔ دیکھو ۔ 

حوالہ ۔ مرثیہ رشید احمد صفحہ ۱۰۔ 

حوائج (۱)دین ودنیا کے کہاں لیجائیں ہم یارب گیا وہ قبلہ حاجات روحانی وجسمانی 

فا ئدہ: ۔ مولوی رشید احمد صاحب نے غیر اﷲسے مددمانگنے کو شرک بتایاہے ۔ فتاوی رشید یہ حصّہ سوم صفحہ ۶پر ہے سوغیر اﷲسے مددمانگنا اگرچہ ولی ہویا نبی شرک ہے او ر مولوی محمود حسن صاحب دونوں جہاں کی حاجتیں انہیں سے مانگ رہے ہیں قبلہ حاجات انہیں کوکہہ رہے ہیں لہٰذا فتاوٰے رشیدیہ کہ حکم سے مولوی محمود حسن صاحب مشرک ہوئے او ر اگر مولوی محمود حسن صاحب کو مُوحّد کہاجائے تو مولوی رشید احمدصاحب کوضرور خدا کہنا پڑے گا۔بولوکیاکہتے ہو؟

سوال نمبر ۷۔ سارے جہان کا مخدوم (۲)کون ہے اور سارا عالم کس کی اطاعت کرتا ہے۔علماء دیوبند کے مذہب پر جواب دیاجائے ۔ 

جواب ۔سارے عالم کے مخدوم دیوبندیوں کے نزدیک مولوی رشید احمد صاحب گنکوہی ہیں
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

 (۱)حاجت کی جمع ۔ ضروریات(۲)بزرگ ۔ آقا ۔ جس کی خدمت کی جائے۔
Flag Counter