تنبیہ:۔ کیا خوب کہا ۔ خدائے تعالیٰ کے اعلیٰ درجہ کے حسین وجمیل بندہ یوسف علیہ السلام ہیں مگر مولوی رشید احمد صاحب کے کالے کالے ہی بندے یوسف ثانی بنادیے گورے گورے بندوں کاکیا ٹھکانا واقعی مقبولیت اسی کانام ہے ۔ مسلمانو! غور کروگے تومعلوم ہوجائے گا اس ایک ہی شعر میں خدا عزوجل اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم دونوں پر ہاتھ صاف (۱) کردیا۔
سوال نمبر ۴۔ علمائے دیوبند کے نزدیک بانی اسلام کاثانی کون ہے ؟
جواب۔ علمائے دیوبند مولوی رشید احمد صاحب کوبانی اسلام (خدا ) کاثانی جانتے ہیں
جیساکہ مولوی محمود حسن صاحب نے لکھا ہے ۔
حوالہ ۔مرثیہ رشید احمد صفحہ ۶۔
زبان پر اہل ِ ہو ا(۲) کی ہے کیوں اُغل ہُبل(۳) شاید اٹھاعالم سے کوئی بانیء اسلام کا ثانی
سوال نمبر ۵۔ کیا عارف لوگ کعبہ شریف میں پہنچ کر کسی دوسری جگہ کوتلاش کیاکرتے ہیں وہ کونسی جگہ ہے۔کیاعلمائے دیوبند نے کوئی ایسی جگہ بتائی ہے ؟
جواب ۔ ہاں عارف لوگ (۴)کعبہ معظمہ جاکر گنگوہ(۵) تلاش کیا کرتے ہیں جیساکہ مولوی محمود حسن صاحب دیوبندی فرماتے ہیں ۔
حوالہ ۔ مرثیہ رشید احمد صفحہ ۱۳