تنبیہ ۔ واقعی دیوبندیوں کے نزدیک مولوی رشید احمد صاحب کی مسیحائی حضرت عیسیٰ علیہ السلام سے بہت بڑھ گئی کیوں کہ جو کام عیسےٰ علیہ السلام بھی نہ کرسکے وہ مولوی رشید احمد صاحب نے کرکے دکھا دیا۔ مردے جلانے میں توبرابر ہی تھے مگرزندوں کوموت سے بچالیا۔ اس میں ضرورعیسیٰ علیہ السلام سے بڑھ گئے جب ہی تو عیسیٰ علیہ السلام کوان کی مسیحائی دکھائی جاتی ہے اگر مولوی ریشد احمد صاحب کی مسیحائی حضرت عیسیٰ علیہ السلام سے بڑھی ہوئی نہ جانتے تویہ نہ کہتے کہ اس مسیحائی کودیکھیں ذرا ابن مریم۔
مسلمانو!انصاف کروکیا اس میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی توہین نہیں ہے ۔ ہے اور ضرور ہے ۔
سوال نمبر ۳۔ کیاکسی انسان کے کالے کالے بند ے بھی یوسف ثانی ہیں علماء دیوبند کے معتبر اقوال سے جواب دیجئے ۔
جواب ۔ مولوی رشید احمد صاحب کے کالے کالے بندے یوسف ثانی ہیں چنانچہ ان کے خلیفہ مولوی محمودحسن دیوبندی فرماتے ہیں ۔
حوالہ ۔ مرثیہ رشید احمد صاحب صفحہ ۱۱