Brailvi Books

حق و باطل کا فرق
16 - 50
روسے سخت سزا دیں گے اور اس کے وعدہ کے مطابق پانچ سو روپیہ بھی وصول کریں گے لہذا اسکی تحقیق کے لئے زید کے بیان سے تیس/۳۰ سوال قائم کرکے حاضر خدمت کرتے ہیں امیدہے کہ ہر سوال کاجواب نمبر وار علماء دیوبند ہی کی کتابوں کے حوالہ سے عام فہم تحریر فرمایاجائے تاکہ مسلمان بہ آسانی سمجھ کر صحیح نتیجہ پر پہنچ سکیں ۔
الجواب :
حامدا ﷲرب العٰلمین ومصلیا علی حبیبہ سید المرسلین (۱)
مکرمان بندہ وعَلیْکُمْ وَرَحْمۃُ اﷲ آپ حضرات کا مرسلہ خط جو زید کے بیان اورتیس/۳۰ سوالات پر مشتمل ہے وصول ہوا۔ حسب فرمائش ہر سوال کا جواب علماء دیوبند ہی کے معتبر اقوال سے دیتا ہوں اور ہر ایک کا حوالہ نمبر وار ا نہیں کی کتابوں سے درج کرتا ہوں لیکن پہلے اجمالاً اتنا بتادوں کہ زید کا بیان بالکل صحیح ہے واقعی علمائے دیوبند کی کتابوں میں ایسے بہت سے اقوال ہیں جن سے نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی توہین ثابت ہے ان میں سے بعض عبارتیں جوابات کے حوالوں میں بھی آئیں گی۔ جو اس ثبوت کے لئے کافی ہیں ۔ مولیٰ تعالےٰ مسلمانوں کوتوفیق دے کہ وہ اپنے نبی حضور سید نا محمد رسول اﷲ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی عزت و عظمت کو پہچانیں اور سچّے دل سے ان کی تعظیم وتوقیر کریں ۔
     وَما توفیقي اِلاباﷲوھوحسبی ونعم الوکیل۔ (۲)
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

 (۱)تمام جہانوں کے پروردگار کی تعریف کرتے اور اس کے حبیب صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر جو تمام نبیوں کے سردار ہیں درود پڑھتے ہوئے (میں اپنی گفتگو کا آغاز کرتا ہوں ) 

(۲)توفیق تو صرف اللہ تعالی کی طرف سے ہے وہ مجھے کافی ہے اور وہ کیاہی بہتر کار ساز ہے ۔
Flag Counter