Brailvi Books

حق و باطل کا فرق
15 - 50
ان کو نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے محبت ہرگز نہیں علماء دیوبند نے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شان اقدس میں سخت گستاخیاں کی ہیں اپنی کتابوں میں حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کیلئے کچھ نامناسب الفاظ استعمال کئے ہیں چنانچہ حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے علم کو پاگلوں جانوروں کے علم سے تشبیہ دی ہے حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے علم کو شیطان مردود کے علم سے کم بتایا ہے اُمتی کے نبی سے عمل میں بڑھ جانے کے قائل ہیں اسی قسم کے ان کے بہت سے اقوال انہیں کی کتابوں میں موجود ہیں جن کا کفر ہونا آفتاب کی طرح روشن ہے اگر ان کو واقعی نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے محبت ہوتی تو ایسی گندی عبارتیں اپنی کتابوں میں ہرگز نہیں لکھتے اور اگر غلطی سے ایسا ہوا بھی تھا تو توبہ کرلیتے مگرنہ توبہ کی ۔ نہ وہ گندی عبارتیں اپنی کتابوں سے دور کیں ۔ بلکہ مدّتوں سے چھاپ چھاپ کر اشاعت کررہے ہیں ۔اس سے صاف ظاہر ہے کہ ان کا یہ ظاہری طرزعمل اور اپنے وعظوں میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی تعریف کرنا محض نمائشی اور کسی غر ض پر مبنی ہے اگر حقیقی محبت ہوتی تو ایسی کتابوں کو بجائے چھپوانے اور اشاعت کرنے کے جلادیتے اور توبہ کرلیتے زید کے اس بیان سے ہمیں سخت حیرت اور نہایت تعجب ہے ۔ ہم علماء دیوبند کے ظاہری تقدس کو دیکھتے ہیں اور انکی باتیں سنتے ہیں تویہ معلوم ہوتا ہے کہ وہ ایسی باتیں اپنی کتابوں میں ہرگز نہیں لکھ سکتے مگر زید باوجود معتبر اور دیانت دار ہونے کے کہتا ہے کہ جوباتیں میں نے بیان کی ہیں اگر وہ علماء دیوبندکی کتابوں میں نہ ہوں تو میں سخت مجرم اور انتہائی سزا کا مستحق بلکہ ان باتوں کو غلط ثابت کردینے پر پانچ سو روپیہ انعام دینے کا حتمی وعدہ کرتاہے ، لہذا اس کو بھی جھوٹا نہیں کہاجاسکتا زید نے جوجوباتیں علماء دیوبند کے متعلق بیان کی ہیں اگر وہ واقعی ان کی کتابوں میں ہیں تو ہم لوگ ضرور ان سے قطع تعلق رکھیں گے اور دوسرے مسلمانوں کو بھی اس بات پر آمادہ کریں گے اور اگر زید کایہ بیان غلط ہے اور یہ باتیں علماء دیوبندکی کتابوں میں نہیں تو زید کو برادری اور پنچایت(۱) کی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

 (۱)صلاح ومشورہ کی کمیٹی
Flag Counter