مرسلہ از ملا عبدالمجید پیش امام جامع مسجد ،حکیم عبدالمجید ،حافظ عبدالمجید، محمد صدیق نمبردار ،نذیر احمد چودھری ساکن قصبہ بھوجپو رضلع مراد آباد ۔
مکرم و معظم جناب مولوی صاحب زاد کرمَہ(۱) اسلام علیکم ورحمۃ اﷲ ہم لوگ اب تک علماء دیوبند کے متعلق یہی سُنا کر تے تھے کہ وہ بہت بڑے پابند شریعت متبع سُنّت(۲) متقی پر ہیز گار ہیں شرک و بدعت سے خود بھی بہت سخت اجتناب کرتے ہیں اور دوسروں کوبھی شرک و بدعت سے بچانے کے لئے تبلیغ و ہدایت کرتے ہیں نیز ان کے ظاہری طرزعمل سے بھی ان کا تقدس(۳) معلوم ہوتا ہے اپنے وعظوں اور تقریروں میں نبی کریم علیہ الصلوٰۃ والتسلیم کی تعریف بھی کرتے ہیں ان سب باتوں سے پتہ چلتا ہے کہ علمائے دیوبند بڑے خوش عقیدہ (۴)نہایت متبع سُنّت عامل شریعت اور حضور محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے شیدائی اور فدائی اور حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے محبت رکھنے والے ہیں ۔
مگر زید کہتا ہے کہ علماء دیوبند کی یہ سب باتیں نمائشی ہیں ان کا ظاہری طرز عمل جیسا بھی ہو لیکن ان کے عقائد ضرور خلاف حق اور خلاف شرع اور محمد بن عبدا لوہاب نجدی(۵) سے ملتے جلتے ہیں وہ لوگ حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی تعریف محض اس لئے کرتے ہیں کہ مسلمانوں کو اپنی طرف متوجہ رکھیں مسلمانوں میں اپنا اعزازو اقتدار قائم کریں ورنہ حقیقت میں