ہوجائے اس گستاخ سے نفرت و بیزاری ظاہر نہ کرے تو یہ اُمتی بھی یقیناصحیح معنی میں اُمتی نہیں بلکہ ایک زبانی دعوی کرتا ہے جو ہرگز قابل قبول نہیں اس رسالہ میں بعض لوگوں کے اقوال گستاخانہ ضمناً آگئے ہیں مسلمان ٹھنڈے دل سے پڑھیں اور فیصلہ کریں اور اپنی صداقت ایمانی کے ساتھ انصاف کریں کہ ایسے لوگوں سے مسلمانوں کوکیا تعلق رکھنا چاہیئے ۔ بلارعایت اور بغیر طرفداری کے کہنا اور یہ بات بھی یادرکھنا کہ اگر کسی کی شخصیت و مولویت کالحاظ کرتے ہوئے اس کی رعایت کی تونبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا مقابلہ ہے نبی کے مقابلہ میں گستاخ کی طرفداری اوررعایت تمہارے کام نہیں آسکتی ۔