Brailvi Books

ہمیں کیا ہو گیا ہے
95 - 109
خوفِ خدا کام آ گیا
حضرت سیِّدُنا حسن بصری عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی فرماتے ہیں: ایک فاحِشہ عورت کے بارے میں مشہور تھاکہ اسے دُنیا کا تہائی حُسن دیا گیاہے۔اس کی بدکاری بھی اِنتہاء کو پہنچ چکی تھی، جب تک وہ سو دینار نہ لے لیتی اپنے قریب کسی کو نہ آنے دیتی ۔لوگ اس کے حُسن کی وجہ سے اِتنی بھاری رقم ادا کرکے بھی اس سے بدکاری کرتے ۔ایک مرتبہ ایک عابد اس عورت کاحسن و جمال دیکھ کر بس دیکھتا ہی رہ گیا اور شیطان و نفس کے بہکاوے میں آکر اس حسین وجمیل عورت کا قُرب حاصل کرنے کے مُتَعَلّق سوچنےلگا،جب اسے معلوم ہوا کہ 100 دینار دے کراس کی یہ حسرت پوری ہو سکتی ہے تو وہ مَطلوبہ رقم حاصل کرنے کیلئے دن رات مزدوری کرنے لگا۔ کافی تگ ودو کے بعد جب 100دینار جمع ہوئے تو وہ اپنے مَن کی مُراد بَرآنے کی آرزو میں اس کے پاس جاپَہُنْچااور اپنے دل کی آرزو بیان کرنے کے ساتھ ساتھ یہ بھی بتایا کہ اسے کتنے پاپڑ بیلنے پڑے ہیں۔ 
جب حسینہ نے عابِد کو اندر آنے کی اجازت دی اور وہ کمرے میں داخل ہوا تو کیا دیکھتا ہے کہ وہ حسینہ سونے کے تخت پر بیٹھی ہے۔اور اسے رحمتِ خداوندی سے دور کرنے اور گناہوں کی دلدل میں غرق کرنے کی دعوت دیتے ہوئے پکار