Brailvi Books

ہمیں کیا ہو گیا ہے
88 - 109
دعوتِ اسلامی کا پاکیزہ ماحول مِلا میری زِنْدَگی تمام خُرافات سے پاک ہوگئی اور میں نیکیوں بھری زِنْدَگی بَسَر کرنے لگی۔ میری زِنْدَگی میں مَدَنی اِنْقِلاب برپا ہونے کے احوال کچھ یوں ہیں کہ ہمارے عَلاقے میں دعوتِ اسلامی کے تحت ’’مدرسۃ المدینہ برائے بالغات‘‘ کا آغاز ہوا تو دعوتِ اسلامی کی ایک ذمہ دار اسلامی بہن نے بڑی مَحبّت سے انفرادی کوشِش کرتے ہوئے مجھے تجوید کے ساتھ قرآنِ پاک پڑھنے کے فضائل اور بلاتجوید قرآنِ پاک پڑھنے کی وعیدیں سناتے ہوئے صحیح تلفظ کے ساتھ قرآنِ پاک پڑھنے کی دعوت دی۔ اسلامی بہن کا انداز ایسا متأثر کُن تھا کہ مجھ سے انکار نہ ہو سکا اور میں نے ’’مدرسۃ المدینہ برائے بالغات‘‘ میں شِرکت کی ہامی بھر لی۔ پہلے روز جب میں مدرسے گئی تو وہاں کی تعلیم و تربیت کا نرالا انداز دیکھ کر دل کو وہ فَرْحَت و مَسَرَّت حاصِل ہوئی جسے الفاظ میں ڈھالنا میرے بَس میں نہیں۔ مَدْرَسے میں ایک چھوٹی سی لائبریری بھی قائم کی گئی تھی جس میں شیخِ طریقت، اَمِیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی تالیفات، رسائل اور بیانات کی کیسٹیں موجود تھیں۔ میں نے مُعَلِّمہ اسلامی بہن کی اِجازَت سے چند رسائل لیے اور گھر جا کر ان کا مُطالَعہ شروع کر دیا۔ سب سے پہلے ایک رسالہ بنام ’’اَمِیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے آپریشن کی جھلکیاں‘‘ پڑھا جس میں آپریشن کے وَقت آپ کے خوفِ خدا، عِشْقِ مصطفےٰ، ایمان کی سلامتی کی فِکْر اور اپنے مریدین،