بدکاری سے بچنے کے طریقے
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!معاشرے کو فحاشی و بدکاری کے طوفان سے بچانے کیلئے دومدنی پھول پیشِ خدمت ہیں،اگر ہم ان پھولوں کو اپنے دل کے مدنی گلدستے میں سجا کر ان کی خوشبوؤں سے اپنے شب وروز مُعَطر کرنے کی کوشِش کریں گے تو اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ ہمارے اردگرد پھیلا ہوا برائیوں کا تَعَفُّن خَتْم ہوجائے گااور یہ مُعاشرہ مدینے کے سدا بہار پھولوں کی طرح مہکنے لگے گا۔
(۱)شرم وحَیا
حَیا ایک ایسی چیز ہے جہاں یہ ہو وہاں سے برائی خَتْم ہوجاتی ہے اور جہاں حَیا نہ ہوفَحاشی وعُریانی ڈیرے ڈال لیتی ہے۔چنانچہ منقول ہے کہ جس میں حَیا نہیں اس کا جو جی چاہے کرے۔ (الاحسان بترتیب ابن حبان،کتاب الرقائق، باب الحیاء،۲ / ۳، حدیث:۶۰۶)
ہمیں اگر اپنے مُعاشرےکو پاکیزہ بنانا ہے تو اس کے لئے شرم وحَیا کے پیغام کو عام کرنا ہوگا۔اس سلسلے میں شیخ طریقت، امیر اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے تحریری بیان باحیا نوجوان کا مطالعہ کیجئے۔ چنانچہ اس رسالے سے حیا کے متعلق چند اقتباسات پیشِ خدمت ہیں: