Brailvi Books

ہمیں کیا ہو گیا ہے
83 - 109
لوگ اپنی آنکھوں سے اپنی بَہُو، بیٹیوں کو دوسروں کی آغَوش میں دیکھتے ہیں اور ٹَس سے مَس نہیں ہوتے بلکہ وہ دیوث فخر سے اِتْرَاتے ہوئے داد دے رہے ہوتے ہیں، بے پردہ اور فیشن ایبل (Fashionable) عورتوں کے منہ کالے ہونے کی حَیا سَوز خبریں آئے دِن اخباروں میں چھپتی ہیں، وہ عورت جو مَرد کی شہوت رانی کا شِکار ہوتی ہے اگر اس سے حَمْل ٹھہر گیا تو وہ کہاں سر چھپائے گی؟ حَمْل گِرانے کی صُورَت میں وہ اپنی جان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھتی ہے۔ مانا کہ یورپ جیسے ترقی یافتہ مَمالِک میں ایسے ہسپتال بھی موجود ہیں جو اِسقاطِ حَمْل یعنی حَمْل گِرانے کی خِدمَت انجام دیتے ہیں اور ایسی پناہ گاہیں بھی موجود ہیں جہاں غیر شادی شدہ ماؤں کو پناہ مِل جاتی ہے، لیکن کیا مُعاشرے میں ان کو کوئی قابلِ اِحْتِرام مَقام بھی حاصل ہوسکتا ہے، مانا کہ رُسْوا ہوکر ان دونوں یعنی غیر شادی شدہ جوڑے نے اپنی دُنیا میں ہاتھوں ہاتھ سزا پائی، لیکن وہ بچہ جو اس طرح پیدا ہوا ہے اگر وہ زِندہ بچ بھی گیا اس کا کیا بنے گا؟ کبھی سوچاہے، اسکے ہَوَسْ کار باپ نے بھی اس سے آنکھیں پھیر لیں، بدکار ماں بھی اسے کَچْرے کے ڈھیر پر یا کسی مُحتاج خانے میں چھوڑ کر چلی گئی۔ 
دوسری جنگِ عظیم میں امریکہ کے سپاہی اپنے دوست ملک برطانیہ کی مدد کے لیے آئے تھے وہ چند سال برطانیہ میں ٹھہرے جب گئے تو سرکاری اعدادو شمار