نہیں ہے؟ یہ آپ کی کیسی اُلْٹی منطِق (مَنْ۔ طِقْ) ہے؟ گھر کے باہَر ہورہا تھا تو آپ نے اسے بے حيائی قرار دیکر احتجاج کیا اور یقیناً وُہی کام گھر کے اندر آپ کی بَہُو بیٹیوں کی موجودگی میں TV کے پردۂ سکرین پرہو رہا ہے تو گویا بے حيائی نہ رہا! توبہ! توبہ! آپ کے سامنے لڑکا اور لڑکی ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے ناچ رہے ہیں اور آپ ہیں کہ آنکھیں پھاڑ کر مَزے سے دیکھے جا رہے ہیں! اور اس کی دَاد دے رہے ہیں! آخر اس طرح خدا عَزَّ وَجَلَّ کے قَہر و غَضَب کو کب تک اُبھارتے رہيں گے؟اور اب تو عجیب دور آگیا ہے کہ اگر پردے کی بات کی جائے بے حیائی سے روکا جائے تو مَعَاذَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کہنے والے کہتے ہیں کہ جناب یہ پردہ ترقّی کی راہ میں رُکاوٹ ہے ! ہمیں آگے بڑھنا ہے دنیا بہت آگے نکل گئی ہے!
خدا کی قسم! موجودہ روِش میں نہ ترقّی ہے نہ کامیابی۔ ترقّی اور کامیابی توصرف اور صرف اللہ عَزَّ وَجَلَّ اور اس کے پیارے رسول صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی فرمانبرداری کرتے ہوئے اس مختصر ترین زِنْدَگی کو سنّتوں کے مطابق گزار کر ایمان سلامت لئے قَبْر میں جانے اور جہنّم کے ہولناک عذاب سے بچ کر جنّت الفردوس پانے میں ہے۔غیر مسلموں کی الٹی ترقّی کی رِیْس کرتے ہوئے بے پردگی اور بے حیائی کا بازار گرم کرنے والے ذرا غور تو فرمائیں، یورپ اور امریکہ اور ان سے متاثر ہونے والے ملکوں میں کیا ہورہا ہے؟ رَقْص گاہوں میں لوگ