Brailvi Books

ہمیں کیا ہو گیا ہے
8 - 109
بے باکی پر اظہارِ ندامت اور توبہ
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دیکھا آپ نے! ہمارے آقا صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے کس پیارے اور دلنشین انداز میں اس نوجوان کو یہ بات سمجھائی کہ جس طرح تم اس بات کو پسند نہیں کرتے کہ کوئی شخص تمہاری اِن مَحْرم عورتوں (یعنی جن سے نِکاح حَرام ہے)کے ساتھ اس طرح کا فعل کرے، اسی طرح کوئی دوسرا شخص بھی اپنی ان محرم عورتوں کے ساتھ اس طرح کی گھناؤنی حرکت ہرگز پسند نہ کرے گا۔جب تم اپنے لئے اس بات کو پسند نہیں کرتے تو دوسروں کے لئے اسے کیسے رَوا رکھ سکتے ہو؟ کیونکہ تم جس کے ساتھ یہ فعل کرو گے وہ بھی تو کسی کی ماں، کسی کی بہن، کسی کی بیٹی، کسی کی بیوی،کسی کی خالہ، کسی کی پھوپھی ہوگی۔سرورِ دو عالم صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم  کا یہ اندازِ مُبارَک تاثیر کا تیر بن کر اس کے دِل میں اس طرح پیوست ہوگیا کہ وہ نہ صرف اپنی بے باکی پر نادم ہوا بلکہ ہمیشہ بدکاری سے بھی باز رہا اور پیارے آقا صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم  کی دُعاکی برکت سے جب تک زندہ رہا کبھی اس فعل کا تصورتک نہ کیا۔
مسلمانوں کی بے حِسی
میٹھےمیٹھے اسلامی بھائیو! مُسْلِم مُعاشَرے پر نظر ڈالیں تو بدقسمتی سے