Brailvi Books

ہمیں کیا ہو گیا ہے
79 - 109
رحمتِ باری کی برسات
پیارےاسلامیبھائیو!آئیے اس حِکایَت سے حاصِل ہونے والے چند مَدَنی پھولوں پر ایک طائرانہ نظر ڈالتےہیں:
Ü	جو لوگ خود کو خوفِ خدا کے سبب بدکاری سے بچاتے ہیں رحمتِ باری ان پر چھماچھم برستی ہے اور بارگاہِ خداوندی میں ان کا مرتبہ بڑھ جاتا ہے۔ 
Ü	جو لوگ خود کو بے حَیائی والے افعال سے بچانے کی کوشش کرتے ہیں تو ان کی حوصِلہ شِکْنی کی جاتی ہے طرح طرح کے طعنے دیئے جاتے ہیں، فَحاشی و بے حیائی (Nudity & Obscenity)کی دَلْدَل میں کھینچنے کی کوشش کی جاتی ہے انہیں چاہیے کہ اس حِکایَت سے دَرْس حاصِل کرتے ہوئے صبر صبر اور صرف صبر کریں کہ کل بروزِ قِیامَت جب وہ اس صبر کا اَجر (Reward) دیکھیں گے تو انہیں یہ دُنیاوی تکالیف بہت کم معلوم ہوں گی۔ 
آزمائِش پر صبر
غیر مَحرموں سے بچنے والے اسلامی بھائی اورشَرعی پردہ کرنے والی اسلامی بَہنیں بعض اوقات سخت آزمائش میں مبتَلاہوجاتی ہیں مگر انہیں ہمّت نہیں ہارنی چاہیے۔ مَذاق اُڑانے یا اِعتِراض کرنے والوں سے زَور دار بَحْث شُروع کر دینا یا