Brailvi Books

ہمیں کیا ہو گیا ہے
73 - 109
شہوت کا بہت زیادہ غلبہ نہ ہو تو نِکاح کرنا سنّتِ مُؤکدہ ہے۔ ایسی حالت میں نِکاح نہ کرنے پر اَڑے رہنا گناہ ہے۔اگر حرام سے بچنایااتباعِ سنّت یااولاد کا حُصول پیشِ نظر ہو تو ثواب بھی پائے گااور اگر مَحض حُصولِ لذّت یا قَضائے شہوت مَقصود ہو تو ثواب نہیں ملے گا،نِکاح بہرحال ہوجائے گا۔
مکروہ
اگر یہ اندیشہ ہو کہ نِکاح کرنے کی صُورت میں نان ونفقہ یا دیگر ضروری باتوں کو پورا نہ کر سکے گا تو اب نِکاح کرنا مکروہ ہے۔
حَرام 
اگر یہ یقین ہو کہ نِکاح کرنے کی صُورَت میں نان ونفقہ یا دِیگر ضَروری باتوں کو پورا نہ کر سکے گا تو اب نِکاح کرنا حَرام اور جہنّم میں لے جانے والا کام ہے(ایسی صُورَت میں شہوت توڑنے کے لئے روزے رکھنے کی ترکیب بنائے)۔
(جنت کی دو چابیاں، ص ۱۲۱تا ۱۲۴، ملخصاً)
شرعی حکم پر عَمل میں رُکاوَٹ
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!درج بالا تفصیلات سے یہ بات روزِ روشن کی طرح واضح ہو گئی ہے کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے انسان کے اندر شہوت رکھی تو اسے پورا