گاہ کی حِفاظَت کے فضائِل بیان فرمائے ہیں۔چنانچہ،
حضرتِ سیِّدُنا ابن عبا س رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا:’’اے قریش کے جوانو! اپنی شرمگاہوں کی حِفاظَت کرو، زِنا مت کرو،جس نے اپنی شرمگاہ کی حِفاظَت کی اس کے لئے جنّت ہے۔‘‘
(المستدرک، کتاب الحدود، ۵/۵۱۲، حدیث:۸۱۲۷)
حضرتِ سیِّدُنا ابوہریرہ رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا : ’’عورت جب پانچوں نَمازیں ادا کرے، ماہِ رمضان کے روزے رکھے، اپنی شرمگاہ کی حِفاظَت کرے اور اپنے شوہرکی اطاعت کرے تو جنّت کے جس دروازے سے چاہے داخل ہوجائے ۔‘‘
(الاحسان بترتیب صحیح ابن حبان، کتاب النکاح، باب معاشرۃ الزوجین،۶/۱۸۴، حدیث:۴۱۵۱)
قضائے شہوت کے حلال ذرائع
پیارے اسلامی بھائیو! شرعی طور پر دو قسم کی عورتوں سے اپنی خواہش کو پورا کرنا جائز ہے۔(۱)زوجہ اور(۲)کنیزِ شرعی۔
قرآنِ مجید میں ہے :
اِلَّا عَلٰۤی اَزْوٰجِہِمْ اَوْ مَا ترجمۂ کنزالایمان:مگر اپنی بیبیوں یا شرعی