شرم گاہ کی حِفاظَت
شرم گاہ کی حِفاظَت کا مطلب یہ ہے کہ انسان اس کے ناجائز اِسْتِعمال سے بچے اور اپنے بدن کے فِطری تقاضے یعنی شہوت کو پورا کرنے کے لئے وہی طریقے اپنائے جنہیں شرعی طور پر جائز قرار دیا گیاہو ۔بطورِ ترغیب اس کی حِفاظَت کے فضائل مُلاحظہ ہوں ۔
شرم گاہ کی حِفاظَت کے فضائِل
پیارے اسلامی بھائیو!اللہ تعالیٰ نے فلاح کو پہنچنے والے (یعنی کامیابی کو پا لینے والے)مومنین کا تذکرہ کرتے ہوئے قرآنِ پاک میں ارشاد فرمایا:
وَالَّذِیۡنَ ہُمْ لِفُرُوۡجِہِمْ حٰفِظُوۡنَ ۙ﴿۵﴾ اِلَّا عَلٰۤی اَزْوٰجِہِمْ اَوْ مَا مَلَکَتْ اَیۡمٰنُہُمْ فَاِنَّہُمْ غَیۡرُ مَلُوۡمِیۡنَ ۚ﴿۶﴾ فَمَنِ ابْتَغٰی وَرَآءَ ذٰلِکَ فَاُولٰٓئِکَ ہُمُ الْعٰدُوۡنَ ۚ﴿۷﴾
(پ۱۸، المؤمنون:۵تا۷)
ترجمۂ کنزالایمان:اور وہ جو اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرتے ہیں مگر اپنی بیبیوں یا شرعی باندیوں پر،جو ان کے ہاتھ کی ملک ہیں کہ ان پر کوئی ملامت نہیں تو جو ان دو کے سواکچھ اور چاہے وہی حد سے بڑھنے والے ہیں ۔
سرورِ عالم صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے بھی ترغیبِ اُمَّت کے لئے شرم