تو جہنّم کی آگ پر کیسے صبر کرے گا؟ (جہنم میں لے جانے والے اعمال، ۱/ ۹۷)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! یہ ہے جہنّم! جسے ربِّ قہار عَزَّ وَجَلَّنے نافرمانوں اور کافروں کے لئے تیار کر رکھا ہے۔ اگر آپ مَعَاذَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ ایسے کاموں میں مبتلا ہیں جو خدائے ذوالجلال کو ناراض کرنے والے ہیں تو فوراً توبہ کرکے رضائے ربُّ الانام والے کاموں میں مشغول ہوجائیےاور یاد رکھئے! جو شخص اپنی زبان و شرم گاہ اور دوسرے اعضاء کو حرام کاموں سے محفوظ رکھےاسکے لئے دنیا وآخرت میں بہترین اجرو ثواب ہے۔ چنانچہ،
دو چیزوں کی حفاظت کے بدلے جنّت
دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَر صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے: جومجھے دونوں جبڑوں اور دونوں ٹانگوں کے درمیان والی چیزکی حفاظت کی ضمانت دے، میں اسے جنّت کی ضمانت دیتا ہوں۔
(بخاری، کتاب الرقاق، باب حفظ اللسان، ۴/۲۴۰، حدیث:۶۴۷۴)
امام حافظ شہاب الدین عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْمُبِینفتح الباری شرح صحیح بخاری میں اس حدیث کے تحت لکھتے ہیں: دوجبڑوں کے درمیان والی چیز سے مراد زبان اور ٹانگوں کے درمیان والی شے سے مراد شرم گاہ ہے اور حِفاظَت کی ضَمانَت دینے کا