Brailvi Books

ہمیں کیا ہو گیا ہے
62 - 109
رسول اللہ صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم ! اس ذات کی قسم جس نے آپ صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو نبیّ بر حق بنا کر بھیجا ہے، اگر جہنّم کو سوئی کے ناکے کے برابر کھول دیا جائے تو تمام زمین والے اس کی گرمی سے ہلاک ہو جائیں، اگر اہلِ جہنم کا ایک کپڑا زمین و آسمان کے درمیان لٹکا دیا جائے تو تمام اہل زمین موت کے گھاٹ اتر جائیں۔ آقا! اس ذات کی قسم جس نے آپ صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو حق کے ساتھ مبعوث فرمایا! اگر جہنم پر مقرر فرشتوں میں سے ایک فرشتہ دنیا والوں کے سامنے ظاہر ہو جائے تو اس کی ہیبت سے تمام اہل زمین مر جائیں۔ سرکار! اس ذاتِ والا کی قسم جس نے آپ صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو رسولِ بر حق بنا کر بھیجا ہے! جہنم کی زنجیروں کا ایک حلقہ جس کا ذکر قرآنِ کریم میں فرمایا گیا ہے اگر اسے دنیا کے پہاڑوں پر رکھ دیا جائے تو وہ ریزہ ریزہ ہو جائیں اور تحت الثریٰ (یعنی ساتویں زمین کے نیچے) جا پہنچیں۔ سرکارِ دو عالم، نور مجسم صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا: اے جبرئیل! بس کرو! اتنا ہی تذکرہ کافی ہے، کہیں دل پھٹنے کے سبب میں وفات نہ پا جاؤں۔ پیارے آقا صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے سیِّدُنا جبرئیل امین (عَلَیْہِ السَّلَام ) کو ملاحظہ فرمایا کہ رو رہے ہیں؟ فرمایا: اے جبرئیل! کیوں رو رہے ہو؟ بارگاہِ خداوندی میں تمہیں تو ایک خاص مقام حاصل ہے۔ عرض کی: یا رسول اللہ صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم ! میں کیوں نہ روؤں، کہیں ایسا