صدر الافاضل حضرتِ علامہ مولانا سید محمد نعیم الدین مراد آبادی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْہَادِی اس آیتِ مبارکہ کے تحت فرماتے ہیں: آدمی روحانی،شہوانی، سماوی، ارضی ہے، جب اس کی روح شہوات پر غالب ہو جاتی ہے تو ملائکہ سے فائق (بلند)ہو جاتا ہے اور جب شہوات روح پر غلبہ پا جاتی ہیں تو زمین کے جانوروں سے بدتر ہوجاتا ہے۔ (خزائن العرفان، پ۹، الاعراف، تحت الآیۃ ۱۷۹، حاشیہ نمبر ۳۵۲)
بدکاری کے نتائج
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! بدکاری کے نتائج انتہائی بُرے ہیں۔ چنانچہ شیخ الاسلام شہاب الدین امام احمد بن حجرالمکی ہیتمی شافعی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی (اَلْمُتَوَفّٰی ۹۷۴ھ) فرماتے ہیں: (۱) بدکاری جہنّم اور شدید عذاب میں مبتلا کردیتی ہے (۲)فقر و تنگدستی کا باعِث بنتی ہے اور (۳)بدکاری کرنے والے کی اولاد سے بھی ایسا ہی سلوک کیا جاتا ہے۔ چنانچہ،
جیسی کرنی ویسی بھرنی
ایک بادشاہ کے مُتَعَلّق منقول ہے کہ اس نے اپنی انتہائی حسین و جمیل بیٹی کوایک عورت کے ساتھ یہ حکم دے کر باہَر بھیجا کہ وہ اس کی بیٹی کے چہرے سے حِجاب ہٹا کر اسے لے کر بازاروں میں گھُومے پھِرےاور اس کے ساتھ کوئی بھی جو