کی زندگی بسر کی جائے۔بدکاری کے نتیجے میں پیدا ہونے والی مہلک بیماری ایڈز کا یہ ایک مختصر سا خاکہ پیش کیا گیا ہے۔ بس یہ بات ہمیشہ یاد رکھئے کہ جب بدکار مردوں اور عورتوں نے اپنے کالے کرتوتوں کی بنا پر قہرِ خداوندی کو دعوت دی تو دنیا میں ایڈز کی شکل میں عذابِ خداوندی ان پر نازل ہوا۔
انسان برتر یا بدتر
یہ دنیا ایک امتحان گاہ ہے جس میں اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے انسان کو شہوت اور عَقل دے کر آزمایا ہے۔ جیسا کہ تفسیرِ رُوحُ البیان میں ہے کہ فِرِشتوں کےپاس صرف عقل ہے شہوت نہیں اور جانوروں کے پاس صرف شہوت ہے عقل نہیں اور انسان میں عقل و شہوت دونوں ہیں۔ پس اگر انسان کی عقل شہوت پر غالب آگئی تو وہ فرشتوں کی طرح یا ان سے بھی افضل ہو جائے گا اور اگر عقل پر شہوت غالب آگئی تو وہ جانوروں کی طرح یا ان سے بھی بدتر ہو جائے گا۔
(روح البیان، پ۹، الاعراف، ۳/۲۸۱)
سورۃُ الاعراف کی آیت نمبر ۱۷۹ میں ہے:
اُولٰٓئِکَ کَالۡاَنْعٰمِ بَلْ ہُمْ اَضَلُّ ؕ اُولٰٓئِکَ ہُمُ الْغٰفِلُوۡنَ ﴿۱۷۹﴾ ترجمۂ کنز الایمان:وہ چوپایوں کی طرح ہیں بلکہ ان سے بڑھ کر گمراہ وہی غفلت میں پڑے ہیں۔
(پ۹، الاعراف: ۱۷۹)