بچانے کیلئے یہ تجویز پیش کی ہے کہ عورتیں مردوں سے بچنے کیلئے خود کو گندہ رکھیں اور غسل نہ کریں تاکہ ان کے جسموں سے بدبو آئے اور مرد ان کے قریب نہ آسکیں، اس کے علاوہ عورتوں سے کہاگیاہے کہ وہ اپنے بالوں کو بھی منڈوا دیں تاکہ وہ مردوں جیسی لگیں اور جنسی کشش نظر نہ آئے۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ایڈز کی تباہی و بربادی سے آگاہ ہونے کے باوجود ترقی یافتہ ممالک اس کی روک تھام سے قاصر ہیں اور بسا اوقات ان کی جانب سے مذکورہ مُضحکہ خیز تجویز کی طرح کئی تجاویز پیش ہوتی ہی رہتی ہیں کیونکہ وہ گندگی کے ڈھیر پر بیٹھ کر اس سے آلودہ نہ ہونے کے راستے تو تلاش کرتے ہیں مگر اس گندگی کے ڈھیر کو ختم کرنے پر کوئی توجہ نہیں دیتے۔اگر وہ اس گندگی سے نَجات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو انہیں پاکی و طہارت کا درس دینے والے دین یعنی اسلام کی تعلیمات پر عمل کرنا ہوگا۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ جسمانی طہارت کے ساتھ ساتھ انہیں باطنی پاکیزگی بھی حاصل ہوگی۔
ایڈز عذابِ الٰہی ہے
پیارے اسلامی بھائیو!بدکاری دنیا وآخرت کی بربادی کا سبب ہے،لہٰذا فلاح و کامیابی اسی میں ہے کہ خود کو اس برائی سے بچاکر پرہیزگاری کی