ایڈز کی تباہیاں
ایک رپورٹ کے مطابق دنیا میں 1981 میں پہلا ایچ آئی وی ایڈز کیس تشخیص ہونے کے بعد تادمِ تحریر ڈھائی کروڑ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ دنیا میں ایچ آئی وی وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 3 کروڑ 30 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ سالانہ لاکھوں افراد اس کا شکار ہو رہے ہیں۔ یو این ایڈز کی رپورٹ ”ایڈز آؤٹ لک 2009“کے مطابق 2007 کے دوران عالمی سطح پر 15 سے 49 سال کے 27 لاکھ افراد ایچ آئی وی وائرس میں مبتلا اور 20 لاکھ ایڈز سے ہلاک ہوئے۔ دنیا میں روزانہ 7400 افراد ایچ آئی وی وائرس کا شکار ہو رہے ہیں۔ ان میں 15 سال سے کم عمر ایک ہزار بچے بھی شامل ہیں۔ ان میں سے 90 فیصد بچے پیدائشی طور پر ماں کے پیٹ سے یہ وائرس لے کر دنیا میں آتے ہیں۔ وائرس کا شکار ہونے والے 45 فیصد افراد کی عمر 15 سے 24 سال کے درمیان ہے۔ عالمی سطح پر ایچ آئی وی وائرس میں مبتلا بچوں کی تعداد 20 لاکھ ہے۔
گندگی سے چھٹکارا گندگی کے ذریعے
ایک رپورٹ کے مطابق براعظم افریقہ کے ایک ملک کے ایک سینئر حکومتی رکن نے ملک میں بدکاری کے سبب ایڈز کی بڑھتی ہوئی بیماری سے بچانے