Brailvi Books

ہمیں کیا ہو گیا ہے
54 - 109
’’ایڈز‘‘ جیسی خطرناک بیماری اسی بدکاری کا شاخسانہ ہے۔
ایڈز کیا ہے؟ 
ایچ آئی وی (HIV)ایک ایسے وائرس کا نام ہے جو بہت ہی چھوٹا ہوتا ہے یہ انسانی جسم کو آماجگاہ (ٹھکانا)بنا کر اسے متاثر کرنا شروع کر دیتا ہے۔ ایچ آئی وی کے سَبَب لاحق ہونے والی بیماری ایڈز کہلاتی ہے۔ یہ بیماری جسم کو اس قدر کمزور کر دیتی ہے کہ وہ مزید بیماریوں کا مقابلہ کرنے کی طاقت نہیں رکھتا۔ ایڈز ایسا مرض ہے جو بذاتِ خود انسان کو نہیں مارتا بلکہ اس کے دفاعی نظام کو ناکارہ بنا کر اسے اس حد تک کمزور کردیتا ہے کہ بہت سی بیماریاں اس پر حملہ آور ہو کر اسے موت کے منہ میں دھکیل دیتی ہیں۔
ایڈز پھیلنے کے ذرائع
ایڈز کے پھیلاؤ کا سب سے بڑا سَبَب ناجائز جنسی تعلقات ہیں جو کہ عموماً ہم جنس پرستی سے مُتَعَلّق ہوتے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر ایڈز کا شکار ہر سات بالغ خواتین میں صرف دو جسم فروشی میں ملوث ہوتی ہیں جبکہ پانچ گھریلو خواتین ہوتی ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ بیرونِ ملک رہنے والے یا اکثر غیر