Brailvi Books

ہمیں کیا ہو گیا ہے
52 - 109
Ü	میں مبتلا فرما دے گا۔ (الزواجر عن اقتراف الکبائر، ۲/ ۲۷۱)
Ü	میری امّت اس وقت تک اپنے مُعاملے کو مَضبوطی سے پکڑے ہوئے اور بھلائی پر رہے گی جب تک ان میں حَرام کی اولاد عام نہ ہو گی۔ (مسند ابی یعلی، ۶/ ۱۴۸، حدیث:۷۰۵۵)
Ü	جب بدکاری عام ہو جائے گی تو تنگ دستی اور غربت بھی عام ہو جائے گی۔ (شعب الایمان للبیہقی ، باب فی طاعۃ اُوْلی الاَمر، فصل فی فضل الامام العادل، ۶/ ۱۶، حدیث:۷۳۶۹)
Ü	کسی قوم میں بدکاری اور سود ظاہر نہیں ہوا مگر یہ کہ ان پر اللہ عَزَّ وَجَلَّ کا عذاب نازل ہو گیا۔ (مسند ابی یعلی، ۴/ ۳۱۴، حدیث:۴۹۶۰)
کثرتِ اموات
پیارے آقا مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ عبرت نشان ہے: ’’وَلا فَشَا الزِّنا فِی قومٍ قَطُّ اِلَّاکَثُرَ فِیْھِمُ الْمَوْتُ‘‘یعنی جس قوم میں بدکاری عام ہو جاتی ہے وہاں اموات کی کثرت ہو جاتی ہے۔ 
(الموطا  للامام مالک،کتاب الجہاد،با ب ما جاء فی الغلول، ۲/۱۹، حدیث۱۰۲۰ )
بربادی ہی بربادی
بدکاری میں بربادی ہی بربادی ہے۔ بدکار مردوں اور عورتوں کی معاشرے