Brailvi Books

ہمیں کیا ہو گیا ہے
51 - 109
اَنۡ سَخِطَ اللہُ عَلَیۡہِمْ وَفِی الْعَذَابِ ہُمْ خٰلِدُوۡنَ ﴿۸۰﴾  لئے خود آگے بھیجی یہ کہ اللہ کا ان پر غضب ہوا اور وہ عذاب میں ہمیشہ رہیں گے۔
(پ۶، المائدۃ: ۸۰)
( شعب الایمان، باب فی تحریم الفر وج، ۴ /۳۷۹، حدیث: ۵۴۷۵)
دنیا میں نزولِ عَذاب کے اسباب
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! آپ نے بدکاری کی تباہ کاریاں ملاحظہ کیں کہ اس کے سبب بندہ دنیا میں ذلیل و رسوا اور آخرت میں بھی ذلیل و خوار اور دردناک عذابِ الٰہی کا حقدار ہوتا ہے۔اس ’’فعل بد‘‘ کے مُرتَکِب کے بارے میں احادیث مبارکہ ہمارے سامنے ہیں،کیا ہم اب بھی نہ مانیں گے،خودکو اس گناہ کی طرف لے جانے والے اسباب سے نہیں بچائیں گے۔
یاد رکھئے! اس گناہ سے اُخروی زندگی برباد ہونے کے ساتھ ساتھ دُنیاوی زندگی بھی تباہ ہوسکتی ہے۔چنانچہ دنیا میں بدکاری کی وجہ سے عذاب نازل ہونے کے متعلق عبرت کی نِگاہ سے درج ذیل فرامینِ مصطفےٰ پڑھئے:
Ü	میری امّت اس وقت تک بھلائی پر رہے گی جب تک ان میں بدکاری عام نہ ہو گی اور جب ان میں بدکاری عام ہو جائے گی تو اللہ عَزَّ وَجَلَّ انہیں عذاب