Brailvi Books

ہمیں کیا ہو گیا ہے
50 - 109
کنواں) ہے، اس میں سانپ اور بچھو ہیں، ان میں سے ہر بچھو خچر جتنا بڑا ہے، اس کے 70 ڈنک ہیں، ہر ڈنک میں زہر کی مشک ہے، جب وہ بدکاری کرنے والے کو ڈنک مارکر اپنا زہر اس کے جسم میں انڈیلے گا تو وہ 1000 سال تک اس کے درد کی شدّت محسوس کرتا رہے گا، پھر اس کا گوشت جھڑ جائے گا اور اس کی شرم گاہ سے پیپ اور کَچ لَہُو (یعنی خون ملی پیپ) بہنے لگے گی۔ 
(کتاب الکبائر للذہبی، الکبیرۃ العاشرۃ:الزنی…الخ ،ص۵۹)
بدکاری کے چھ نقصانات
حضور نبی ٔپاک، صاحبِ لَوْلاک صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم  کا ارشادِ پاک ہے:’’اے لوگو!بدکاری سے بچتے رہو بیشک اس کے چھ نقصان ہیں: تین نقصان دنیا میں ہیں اور تین آخرت میں۔دنیاکے نقصان یہ ہیں:(۱) بدکاری ، بدکاری کرنے والے کے چہرے کی خوبصورتی خَتْم کردیتی ہے (۲)اسے محتاج وفقیر بنادیتی ہے اور(۳)اس کی عمر گھٹادیتی ہے ۔آخرت کے نقصانات یہ ہیں:(۱) بدکاری ،اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی ناراضی (۲) کڑے وبُرے حساب اور (۴)جہنّم میں مدّتوں رہنے کاسبب ہے ۔پھر آپ صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے آیتِ مبارکہ تلاوت فرمائی :لَبِئْسَ مَا قَدَّمَتْ لَہُمْ اَنۡفُسُہُمْ  ترجمۂ کنز الایمان:کیا ہی بُری چیز اپنے