Brailvi Books

ہمیں کیا ہو گیا ہے
47 - 109
شرک کے بعد سب سے بڑا گناہ
رحمتِ عالم، نُورِ مُجَسَّم صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے حضرت ِ سیِّدُنا ابو ہریرہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے ارشاد فرمایا :’’جب بندہ اللہ 1 کی بارگاہ میں حاضر ہوگا تو شرک کے بعد اس کا کوئی گناہ بدکاری سے بڑھ کر نہ ہوگا اور قِیامَت کے دن بدکاری کرنے والے کی شرمگاہ سے ایسی پیپ نکلے گی کہ اگر اس کا ایک قطرہ سَطْحِ زمین پرڈال دیا جائے تو اسکی بو کی وجہ سے ساری دنیا والوں کا جینا دُوبھر ہوجائے۔‘‘ 
(آنسوؤں کا دریا، ص ۲۲۷ ملخصاً)
آگ کی قمیصیں 
منقول ہے کہ بدکاری کرنے والے قِیامَت کے دِن اس حال میں آئیں گے کہ ان کے چہرے سے آگ کے شعلے بھڑک رہے ہوں گے۔ (الجامع الصغیر، ص۱۲۳، حدیث:۲۰۰۵( وہ اپنی بدبودار شرمگاہوں کی وجہ سے مخلوق میں پہچانے جائیں گے،ان کی شرم گاہیں بدبودار ہوں گی، ان کو منہ کے بل جہنم کی طرف گھسیٹاجائے گا،جب وہ جہنم میں داخل ہوں گے تو حضرت مالک عَلَیْہِ السَّلَام ان کو آگ کی ایسی قمیص پہنائیں گے کہ اگر اس کو اونچے اور مضبوط پہاڑکی چوٹی پرلمحہ بھرکے لئے رکھ دیاجائے تووہ جَل کر راکھ ہوجائے پھر حضرت مالک عَلَیْہِ السَّلَام