Brailvi Books

ہمیں کیا ہو گیا ہے
35 - 109
کے لئے بسا اوقات ہر حد سے گزرجاتاہے۔موجودہ دور میں میڈیا اس بدنِگاہی اور اس کے نتیجے میں ہونے والی بہت ساری مُعاشرتی برائیوں کا بہت بڑا ذریعہ ہے۔ یہ حقیقت کسی سےڈھکی چھپی نہیں ہے کہ فِلْموں، ڈِراموں میں جِنْسی جَذبات کو برانگیختہ کرنے (اُبھارنے)والے مَنَاظِر دِکھائے جاتے ہیں تاکہ لوگ جَذبات سے مَغْلُوب ہوکریہ سب دیکھیں لیکن اس بات سے آنکھیں بند کرلی جاتی ہیں کہ اس کے نتائج کیا نکلتے ہیں،عورتوں کی عِصْمَت دَرِی جیسے واقعات پر مگر مچھ کے آنسو تو بہائے جاتے ہیں مگر اس بات پر کوئی غورکرنے کے لئے تیار نہیں کہ یہ ان فِلْموں، ڈِراموں ہی کے ذریعے پھیلنے والی فَحاشی کا نتیجہ ہے،حُقُوقِ نِسْوَاں کا ڈَھول تو بَہُت پیٹا جاتا ہے مگر اسی عورت کو چند سِکّے کمانے کے لئے ماڈلز(Models)کے نام پر جِنْسِ بازار بنا دیا جاتا ہے۔اِسلام نے تو عورت کو عِزت دی،پردہ کی صُورَت میں عِصْمَت دی، گھر کی چاردِیواری کی صورت میں حفاظت کا مَضْبُوط قَلْعَہ دیامگر ہم نے آزادی، تَرَقّی اور حُقُوقِ نِسْوَاں کے بظاہر خُوش کُن نعرےدےكر اسے ذلیل و رُسْوا کرکے رکھ دیا۔ اب نہ اس کی عزت محفوظ ہے نہ عِصْمَت۔ 
د ل کے پھپھولے جل اُٹھے سینے کے داغ سے 
اِس گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چَراغ سے