اس کے پیارے رسول،بی بی آمنہ کے پھول صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے اَحْکامات کے مُطابق ہوں اور یقیناً بے حیائی پر مَبنی ان تصاویر کا لگانااور دیکھنا دِکھانا ناراضیِ رَبِّ اَکْبَر عَزَّ وَجَلَّ کا سَبَب ہے۔ چنانچہ ہم پرلازم ہے کہ موبائل فونز،گھر،دوکان،بازار اور شاپنگ سینٹرز بلکہ جہاں تک ہماری پہنچ اور اِسْتِطاعت میں ہو، ہر جگہ کو ان فُحْش تصاویر سے پاک کر دیں ۔ہاں!تصویر لگانی ہے تو جمال وجلالِ خداوندی کے مَظْہَر خانہ کعبہ زَادَہَا اللّٰہُ شَرَفًاوَّتَعْظِیْماً کی تصویر لگائیں، نُور بار سبزسبز گُنْبَدِ خَضْرا زَادَہَا اللّٰہُ شَرَفًاوَّتَعْظِیْماً کی تصویر لگائیں، اسی طرح بزرگانِ دین رَحِمَہُمُ اللّٰہُ الْمُبِین کے مزاراتِ مقدسہ کی تصاویر لگائیں۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ ان پاکیزہ نظاروں کی بدولت ہمارے اِرْدْگِرْد کا ماحول بھی پاکیزہ ہوجائے گا۔
دیکھنا ہے تو مدینہ دیکھئے
قصر شاہی کا نظارا کچھ نہیں
بے حیائی حرام ہے
اللہ عَزَّ وَجَلَّ بے حیائی کو حرام قرار دیتے ہوئے پارہ 8 سورۂ اعراف کی آیت نمبر۳۳ میں ارشاد فرماتا ہے:
قُلْ اِنَّمَا حَرَّمَ رَبِّیَ الْفَوٰحِشَ ترجمۂ کنز الایمان:تم فرماؤ میرے