Brailvi Books

ہمیں کیا ہو گیا ہے
31 - 109
طرح مختلف میگزینز (Magazines) یعنی رسالوں اور جریدوں میں چھَپی فُحْش تصاویر دیکھنے،گھر کی دیواروں پر ڈرامَہ يا فِلَم ميں کام کَرنے والی بے حَیا اداکاراؤں (Actresses)کی تصاویر لگانے اور موبائل فون میں ایسی تصویریں اور ویڈیو کلپ (Video Clip)رکھنےاور دیکھنےوالوں کو غورکرنا چاہیے کہ یہ بے حیائی کا طُوفانِ بدتمیزی ہمیں کس طرف بہا کر لے جا رہا ہے؟
جب ہم سب جانتے ہیں کہ یہ غلط ہے تو پھر بھی یہ سب کیوں کررہے ہیں؟آج جس طرف نگاہ اٹھائیں بے حیائی پر مبنی تصاویر ہی تصاویر نظر آتی ہیں آخر ہمیں کیا ہو گیا ہے؟ یہ تصاویر ہم کیوں لگارہے ہیں؟کیوں لوگوں کو دعوتِ گناہ دے رہےہیں؟یہ فَحاشی وعُریانی (Nudity & Obscenity)کا بازار گرم کر کے ہمیں کیا مل رہا ہے؟ہمارا پیارا رب عَزَّ وَجَلَّ تو ارشاد فرما رہا ہے: وَ لَا تَقْرَبُوا الزِّنٰۤی (پ۱۵، بنی اسرائیل:۳۲)’’اور بدکاری کے پاس نہ جاؤ۔‘‘ اور ہم ہیں کہ بدکاری کے اسباب جمع کرنے میں مشغول ہیں!
دیکھنا ہے تو مدینہ دیکھئے
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ ہم مسلمان ہیں اور بحیثیت مسلمان ہم پر یہ لازم ہے کہ ہمارے تمام تر اَقْوال و اَفْعال اللہ عَزَّ وَجَلَّ اور