ہوئی کسی لڑکی سے بات کرنے کی حد تک مَحْدود رہتی تو نِگاہیں جھکا کر بات کی جا سکتی تھی مگر اب تو نوجوان عورتوں سے ہاتھ مِلانے (Shake Hand)تک کو بُرا مَحْسُوس نہیں کیا جاتا۔
مرد کا اجنبی عورت کو دیکھنا کیسا؟
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اِسْتِقْبالِیَہ پر بیٹھی بے پردہ عورت بدنِگاہی کی دعوت دے رہی ہو یا کہیں راستے میں آتے جاتے دِکھائی دے تو اپنی نِگاہوں کی حفاظت کیجئے کہ ایسی عورت کو بری نیت سے دیکھنا انسان کا نہیں شیطان کا کام ہے۔ چنانچہ حضرت سیِّدُنا عبدُﷲ بن مَسْعُود رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی ٔپاک، صاحبِ لَوْلاک صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ ذی وَقار ہے:عورت عورت ہے (یعنی چھپانے کی چیز ہے) جب وہ نکلتی ہے تو شیطان اسے جھانک جھانک کر دیکھتا ہے۔ (ترمذی،کتاب الرضاع، باب:۱۸، ۲ /۳۹۲، حدیث:۱۱۷۶)
دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ 400 صَفحات پر مشتمل کتاب پردے کے بارے میں سوال جواب صَفْحَہ 30پر شیخِ طریقت، امیر اہلسنت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطّار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ مرد کے غیر عورت کے چہرے کو دیکھنے یا نہ دیکھنے