Brailvi Books

ہمیں کیا ہو گیا ہے
16 - 109
دِن لہو میں کھونا تُجھے، شَبِ صُبْح تک سونا تُجھے
شَرْمِ نبی خوفِ خدا، یہ بھی نہیں وُہ بھی نہیں
پہلے نَعْرہ بُلَنْد ہوا مرد و عورت شانہ بشانہ چلیں،جس نے گھر کی چاردیواری میں مَحْفُوظ عورت کوباہر لا کھڑا کیا اور اب مَغْرِب سے چلنے والا یہ جملہ لیڈیز فرسٹ (Ladies First) یعنی ’’پہلےخواتین‘‘ یہاں بھی آپہنچا۔ پہلے کندھے سے کَنْدھا مِلا کر کھڑا کِیا تھا اب ایک قدم آگے پہنچا دیا،جس نے اس کی بے باکی میں مزید اضافہ کردیا،عورت سمجھی اس جُمْلے کے ذریعے مجھے عِزت دی جارہی ہے حالانکہ اس جُمْلے کا مَقْصَدخواتین کو کسی قِسْم کی عِزت دینا نہیں بلکہ صِنْفِ نازُک کو بے وُقُوف بنا کر اس کے حُسْن وجَمَال کو اپنے مالی فَوَائد کے حُصُول کا ذِرِیْعہ بنانا ہے جس کا مُظَاہَرَہ فیشن شَوز (Fashion Shows)،بِل بورڈز (Billboards)اور اِشْتِہارات(Advertisement) کے ذریعے سرِ عام ہوتاہے۔
اسی طرح دفتروں (Offices)، بینکوں (Banks) اور ہسپتالوں (Hospitals) غرض جہاں جائیں بِالْخُصُو ص اِسْتِقْبالِیَہ (Receptions) پر مَاڈَرْن لڑکیوں (Modern Girls)کو ہی رکھا جاتاہےتا کہ لوگوں کی توجہ حاصل کرکے اپنے کاروبار (Business)کو تَرَقّی دی جائے۔ بات اگر اِسْتِقْبالِیَہ وغیرہ پر بیٹھی