Brailvi Books

ہمیں کیا ہو گیا ہے
14 - 109
مَنْحوس چکّر میں پھنس چکی ہےاور اس چکر میں کس طرح شرم وحَیا کی کشتی غَرْق ہوتی ہے وہ سب پر عَیاں ہے،یاد رکھئے! مردوزن کے اس طرح بے تکلفانہ اختلاط سے گناہوں کا ایک نہ رُکنے والا سلسلہ شروع ہوتا ہے، پہلےزمانے میں بھی اگرچہ یہ دوستیاں ہوتی تھیں مگر انہیں چھپانے کی کوشِش کی جاتی،مگر اب تو جناب!ہر ہاتھ میں موبائل ہے، رات رات بھر باتیں ہوتی ہیں اور ملنے کے لئے تفریحی پارک اور تعلیمی اداروں کی بلند و بالا دیواریں موجود ہیں، نہ کوئی روکنے والا نہ ٹوکنے والا!اب آپ خود غور فرمائیں ایسی صورت میں کون سی چیز ہے جو اس لڑکے اور لڑکی کواس برے کام سے روکے گی؟؟؟
ہاں!اُبھارنے والی چیز ضرور موجودہے
حضرت سیِّدُنا ابو اُمَامہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم  نےفرمایاکہ عورتوں کے ساتھ تَنْہائی اختیار کرنے سے بچو! اس ذات کی قسم جس کے قَبْضَۂ قُدْرَت میں میری جان ہے! جو شَخْص کسی عورت کے ساتھ تَنْہائی اِخْتِیار کرتا ہے تو ان کے درمیان شیطان ہوتا ہے اور کسی شخص کا کائی اور سیاہ بدبودار کیچڑ میں لَتْ پت خِنْزِیر کو چھونا اس کے لئے اس سے بِہْتَر ہے کہ اس کے کَنْدھے ایسی عورت کے کَنْدھوں کے ساتھ مَسْ (Touch) ہوں جواس کے لئے حلال نہیں۔‘‘	(المعجم الکبیر، ۸/۲۰۵، حدیث:۷۸۳۰ )