Brailvi Books

ہمیں کیا ہو گیا ہے
13 - 109
بدکاری کے اسباب
معلوم ہوا کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے نہ صرف بدکاری بلکہ بدکاری کی جانب لے جانے والے اسباب سے بھی بچنے کا حکم فرمایاہے تاکہ ان سے بچ کر ہم پاکیزہ اور ستھری زندگی گزارنے میں کامیاب ہوسکیں۔
بدکاری کے بعض اسباب یہ ہیں:
Ü	اجنبی عورتوں سے بے تکلف ہونااور انہیں چھُونا و مَس کرنا۔ 
Ü	اَخلاق سَوز ناول و کتابیں پڑھنااور حیا سوز تصاویر اورفلمیں وغیرہ دیکھنا ۔ 
اجنبی عورتوں سے بے تَکَلُّف ہونا
بدکاری جیسے فعل ِقبیح (بُرے کام)کا ایک سَبَب اجنبی عورتوں سے تعلق و دوستی پیدا کرنا، ان سے تنہائی میں ملاقات کرنا اور ان کے ساتھ گفتگو وغیرہ میں بے تکلفی و دِل لگی کرنا بھی ہے۔
بدقسمتی سے آجکل حالات بڑے ناگُفْتہ بہ ہیں مردوں اور عورتوں کا اِخْتلاط (میل جول)عام ہوچکا ہے، بِالْخُصُوص اس کے نظارے مخلوط تعلیمی اداروں، اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں عام ہیں، مَعَاذَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ آج ہماری نوجوان نَسْل گرل فرینڈ (Girlfriend) اور بوائے فرینڈ (Boyfriend)کے