Brailvi Books

ہمیں کیا ہو گیا ہے
108 - 109
رہنے والوں سمیت زیر وزبر کردو۔ حضرت جبرئیل عَلَیْہِ السَّلَام نے عرض کی: اے رب عَزَّ وَجَلَّ! ان لوگوں میں تیرا ایک فلاں نیک بندہ بھی ہے جس نے پلک جھپکنے کی مقدار بھی تیری نافرمانی نہیں کی اللہ عَزَّ وَجَلَّ  نے فرمایا شہر ان پر الٹ دو کیونکہ اس کا چہرہ میری نافرمانیاں دیکھ کر کبھی متغیر نہیں ہوا۔ (شعب الایمان،باب الامر بالمعروف والنھی عن المنکر، ۶/۹۷، حدیث: ۷۵۹۵) ایک اور حدیثِ پاک میں اللہ عَزَّ وَجَلَّ  کے محبوب، دانائے غیوب صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ عبرت نشان ہے: قسم ہے اس کی جس کے قَبْضَۂ قدرت میں میری جان ہے، یا تو تم اچھی بات کا حکم کرو گے اور بری بات سے منع کرو گے یا اللہ عَزَّ وَجَلَّ  تم پر اپنا عذاب بھیجے گا پھر دُعا کرو گے اور تمہاری دُعا قبول نہ ہوگی۔
)ترمذی،کتاب الفتن، باب ماجاء فی الامر بالمعروف والنھی عن المنکر،۴ /۶۹، حدیث : ۲۱۷۶ (
ظالِم بادشاہ مسلط کردیا جائے گا
حضرت سیِّدُنا ابودرداء رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ سے مروی ہےکہ تم نیکی کا حکم کرو اور برائی سے روکو ورنہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ تم پر کسی ظالِم بادشاہ کو مُسَلّط کردے گا، جو تمہارے بڑوں کی تعظیم کرے گا نہ چھوٹوں پر رحم کرے گا، تمہارے نیک لوگ دُعا کریں گے ان کی دُعائیں قبول نہیں ہوں گی، وہ مدد مانگیں گے تو ان کی مدد نہ کی