Brailvi Books

ہمیں کیا ہو گیا ہے
109 - 109
جائے گی، وہ مُعافی مانگیں گے مگر ان کو مُعافی نہیں ملے گی۔
(احیاء العلوم، كتاب الامر بالمعروف والنھی عن المنکر،۲/ ۳۸۳)
بے حَیائی کے خِلاف جنگ
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اس وقت اس بے حِسی سے جگانے کے لیے اگر کوئی روشنی کی نمایاں کِرن نظر آتی ہے تو وہ دعوتِ اسلامی ہے، آپ کا ضمیر کہے گاکہ اس وقت مُعاشَرتی برائیوں کا عِلاج دعوتِ اسلامی دے گی۔ اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے مُعاشَرے کی اِصلاح ہو تو یہ فرنگی تہذیب، یہ نت نئے گناہوں کے انداز، یہ بے پردگی اور بے حَیائی کے سارے مُعامَلات چھوڑکر دعوتِ اسلامی کے ماحَول سے وابستہ ہوجائیں۔آئیے !اس مُعاشَرے کو بُرائیوں کی کھائی میں گرنے سے روکنے کی کوشِش کرنے میں دعوتِ اسلامی کا ساتھ دیجئے اور’’بے حَیائی کے خِلاف جنگ جاری رہے گی‘‘ کا نعرہ لگاتے ہوئے یہ عزم کرلیجئے کہ’’مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشِش کرنی ہے۔  اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ‘‘ کے عظیم جذبے کے تحت بُرائیوں کی راہ پر چلنے والے مسلمانوں تک نیکی کی دعوت پہنچا کر انہیں شاہراہِ رُشْد و ہدایت کا مسافر بنانا ہے۔اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ 
اٰمین بجاہِ النبی الامین صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم