Brailvi Books

ہمیں کیا ہو گیا ہے
100 - 109
کہا: اس وقت بھی آپ نے منہ پر نِقاب ڈال رکھا ہے۔آپ کہنے لگیں: میں نے اپنا بیٹا ضرور کھویا ہے حَیا نہیں کھوئی۔ 
)ابو داود،کتاب الجہاد، باب فضل قتال الروم علی غیرھم من الامم،۳ /۹، حدیث: ۲۴۸۸)
میرا جنازہ ہی گھر سے نکلے گا
ام المومنین حضرت سیدتنا سَودہ رضی اللّٰہ تعالٰی عنہا فرض حج ادا کرچکی تھیں، جب آپ رضی اللّٰہ تعالٰی عنہا سے دوبارہ نفلی حج اور عمرہ کیلئے عرض کی گئی تو ارشاد فرمایا:میں فرض حج ادا کرچکی ہوں، میرے ربّ عَزَّ وَجَلَّ نے مجھے گھر میں رہنے کا حکم فرمایا ہے، خدا کی قسم!اب میرے بجائے میرا جَنازہ ہی گھر سے نکلے گا۔ راوی فرماتے ہیں:خدا کی قسم!اس کے بعد زندگی کے آخری سانس تک آپ گھر سے باہر نہیں نکلیں ۔ (درمنثور، الاحزاب،تحت الآیۃ٣٣، ۶/ ۵۹۹)
خاتونِ جنّت کا پردہ
سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے وصالِ ظاہِری کے بعد خاتونِ جنّت، شہزادئ کونَین،حضرت سیِّدَتُنا فاطِمۃُ الزّہراء رضی اللّٰہ تعالٰی عنہا پر غمِ مصطَفٰے صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا اِس قَدَر غَلَبہ ہوا کہ آپ کے لَبوں کی مسکراہٹ ہی خَتْم ہو گئی! اپنے وِصال سے قبل صِرْف ایک ہی بارمُسکراتی دیکھی گئیں۔اِس کا واقِعہ