Brailvi Books

گناہوں کی نحوست
99 - 105
جگہ شرم و حیا کا قتلِ عام اور بے حيائی کی دھوم دھامہے، جس کو دیکھو بڑھ چڑھ کر بے حَيائی کا شیدائی نظر آرہا ہے۔
بے حیائی سے نَجات کا طریقہ
پیارے اسلامی بھائیو!ہم سب اپنی اور اپنے اہل خانہ کی  اصلاح کی کوشش کریں، شرم وحیا کے فضائل اور بےحیائی کے نقصانات پر غور کریں تو اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ بہت جلد ہمارا مُعاشَرہ بےحَیائی کی گندگی سے پاک وصاف ہوجائے گا۔ بالخصوص ہم میں سے جو گھر کے سربراہ ہیں ان پر یہ بَہُت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے اہلِ خانہ کو بے حیائی کی گندگی سے نجات دلائیں کیونکہ گھر کے سربراہ کےاخلا ق وکردار کا اثر ان کے ماتحت افراد پر پڑتا ہے، اگر وہ باحیا ہوں گے تو لازماً اس کےاثر ات خاندان کے دیگر افراد پر پڑیں گے ۔
باحیا باپ کے کردار کا اثر
ایک شخص کثیر العیال اور گھر کا واحد کفیل تھا، بیمار ہونے کے باعث گھر میں فاقے ہونے لگے، اس کی ایک جوان لڑکی تھی جس نے چھوٹے بہن بھائیوں کو بھوک سے بلکتے دیکھا تو برداشت نہ کرسکی اور اپنے آپ کو سنوارا، میک اپ کیا اور نہ چاہتے ہوئے اس ارادے سے نکلی کہ باہَر میرے حُسن سے متاثر ہو کر ہوسکتا