Brailvi Books

گناہوں کی نحوست
98 - 105
 وگرل فرینڈ(Boy/Girl Friend) کے جال میں گرفتار ہوچکی ہے۔
اسلام نے جس عورت کے لئے شرم وحیا کواس کازیور بنایا تھا وہ سَرے بازار اپنی نمائش پر تُلی ہوئی ہے، شادی بیاہ کی تقریبات میں  بے باکانہ ناچتی اور تھرکتی نظرآتی ہے۔۔! کہیں اس نوجوان نسل کو بے حَیائی کی گہری کھائی میں گرانے کے ذمہ دار ہم ہی تونہیں۔جی ہاں!جس لڑکے یا لڑکی کے ہاتھ میں پاکیزہ کردار کے حامل سَلَف صالحین کی شرم وحیا پر مبنی حکایات کی کتابیں ہونی چاہئے تھیں ہم نے ان کے ہاتھ میں عشقیہ وفسقیہ ناول اوررومانی شاعری کی کتابیں تھمادیں،جس اولاد کی تربیت کی ذمہ داری ہماری تھی ہم نے اسے ریموٹ کنٹرول (Remote control) پکڑا کر ٹی وی کے سامنے بٹھاديا گویا اس کی لگام غیر مسلموں کے ہاتھ میں تھما دی کہ لو ہماری آل واولاد تمہارے حوالے ان کے ذہنوں میں جتنا چاہو فحاشی وعُریانی کا زہر گھول دو،آہ! ہمیں کیا ہوگیا ہے!سمجھ میں نہیں آتا کہ اس بگڑے ہوئے مُعاشَرے کا رُخ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  اور اس کے محبوب صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی اطاعت کی طرف کیسے پھیرا جائے اور اس کو جہنّم کی طرف دوڑے چلے جانے سے روک کر کس طرح جنّت کی سَمت لے جایا جائے !آہ !آہ !آہ!ایسا دَور آچکا ہے گویا ہر کوئی مَعَاذَ اللہ  عَزَّ  وَجَلَّ جہنّم میں گرنا چاہتا ہے، شرم و حَیا کا عنصر بالکل خَتْم ہوچکا ہے، نِجی مُعامَلات ہوں یا اجتمِاعی تقریبات، محلّہ ہو یا بازار ہر