Brailvi Books

گناہوں کی نحوست
93 - 105
مدنی ماحول اور شرابیوں کی توبہ
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!تبلیغِ قرآن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہو کر بے شمار شرابی شراب کی نحوست سے نہ صرف جان چھڑا چکے ہیں بلکہ اب ان کا شمُار مُعاشَرے کے باعزت اَفراد میں ہونے لگا ہے۔ چنانچہ آئیے!جانتے ہیں کہ کیسے دعوتِ اسلامی کے ایک مبلغ کے سنّتوں بھرے بیان اور انفرادی کوشِش کے نتیجے میں ایک جُوآری اور شرابی تائب ہوا اور مَدَنی قافلے کا مسافِر بن کر دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابَستہ ہو گیا۔ 
میں شرابی اور چور تھا
بمبئی (ہند)کے اسلامی بھائی کا بیان کچھ اِس طرح ہے کہ مجھے  غَلَط صحبت کے سَبَب کم عُمری ہی میں شراب اور جُوئےکی لت پڑگئی تھی، ہیرے اور سونے کی اسمگلنگ میں مَہارت کے باعِث میں اِس میدان میں کِنگ مشہور تھا ۔ ہمار ے گھر کے قریب دعوتِ اسلامی والے ہر جُمُعہ کوجَمْع ہوکر درس و بیان کا سلسلہ کیا کرتے تھے ،میری ماں مجھ سے شرکت کا کہا کرتی مگر میں ٹال دیاکرتا ۔آخِرکا ر ماں کی اِنفرادی کوشِش کی بَرَکت سے ایک بار شریک ہو ہی گیا ،مجھے مبلغ کا اندازِبیان تو