Brailvi Books

گناہوں کی نحوست
92 - 105
(1)	بیٹی کو کسی شرابی کے نکاح میں دیا گویا اس نے اپنی بیٹی کو بدکاری کے لئے پیش کردیا۔
(2)	یہ ہر برائی کی کنجی ہے اور شرابی کو بہت سے گناہوں میں مبتلاکر دیتی ہے  جیسا کہ حضرت سیدنا عثمان غنی رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ  کے بارے میں مروی ہے، آپ رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ  نے اپنے خطبے میں ارشاد فرمایا:اے لوگو! شراب نوشی سے بچتے رہو کیونکہ یہ تمام برائیوں کی جڑ ہے۔
(3)	یہ شرابی کو بدکاروں کی مجلس میں لے جاتی ہے اپنی بد بو سے اس کے کاتب فرشتو ں کوایذا دیتی ہے ۔
(4)	یہ شرابی پر آسمانوں کے دروازے بند کردیتی ہے 40 دن تک نہ اس کا کوئی عمل اوپر پہنچتا ہے نہ ہی دُعا۔
(5)	شراب نوشی،شرابی پر اَسّی کو ڑے واجب کردیتی ہے، لہٰذا اگر وہ دنیا میں اس سزا سے بچ بھی گیا تو آخرت میں مخلوق کے سامنے اسے کوڑے مارے جائیں گے۔
(6)	یہ شرابی کی جان اور ایمان کو خطرے میں ڈال دیتی ہے۔ اس لئے مرتے وقت ایمان چِھن جانے کا خدشہ رہتا ہے۔(1)
(1)  بحر الدموع، ص۲۱۴