شراب کے دس نقصان
افسوس صد کروڑ افسوس!آج کل مسلمانوں کی ایک تعداد مَعَاذَ اللہ شراب نوشی کی نُحُوست میں گرِفتار ہے،ایسے لوگوں کو چاہئے کہ امام ابو الفرج عبد الرحمٰن بن علی مُحَدِّثْ ابن جوزی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی (متوفی ۵۹۷ھ)نے بَحْرُ الدُّمُوْع میں شراب کے جو دس نقصانات نقل فرمائے ہیں، انہیں ضَرور پیشِ نظر رکھئے۔ چنانچہ آپ فرماتے ہیں کہ شراب نوشی میں 10 بری خصلتیں ہیں:
(1) یہ بندے کی عقل میں فتور ڈال دیتی ہے اس طرح وہ بچوں کیلئے تماشا اور مذاق بن جاتا ہے۔ امام ابن ابی الدنیا رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتعالٰی علیہ فرماتے ہیں:میں نے ایک شرابی کو پیشاب کرتے ہوئے دیکھا وہ اپنے منہ پر پیشاب مل رہا تھا اور کہہ رہا تھا:یاالٰہی!مجھے کثرت سے تو بہ کرنے والوں اور پاکیز ہ رہنے والوں میں شامل فرما۔ مزید فرماتے ہیں:میں نے نشے میں مدہوش ایک شخص کو دیکھا جس نے قے کی تھی اور کتا اس کا منہ چاٹ رہاتھا تو وہ نشہ کرنے والا اس سے کہہ رہاتھا :اے میرے آقا !اللہ عَزَّ وَجَلَّ تجھے اولیا جتنی بزرگی عطا فرمائے۔
یہ مال کو ضائع اور بر باد کرتی ہے اور تنگدستی کا سبب بنتی ہے جیسا کہ امیرالمومنین حضرت سَیِّدُنا عمر فاروق اعظم رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ نے دعا مانگی: