کر مَیں لوٹ آیا۔ پھر رات کو نیند آئی تو دل کی آنکھیں کھل گئیں اور خواب میں مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی زیارت ہوئی۔آپ صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا:اے مالک بن دینار! تُو لوگوں کو اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی رحمت اور اس کے عفووکرم سے مایوس مت کر،یقیناً اللہ عَزَّ وَجَلَّ محمد بن ہرون کے افعال سے باخبر ہے اور اس نے اس کی دُعا قبول فرما کر اس کی لغزشوں اور خطاؤں کو مُعاف فرمادیا ہے، صُبْح اس کے پاس جانا اور اس سے کہنا: بیشک اللہ عَزَّ وَجَلَّ بروزِ قیامت میدانِ محشر میں تمام اولین وآخرین کو جمع فرمائے گا۔اگر کسی سینگ والے جانور نے بغیرسینگ والے جانور کو مارا ہوگا تو اس کو بدلہ دلوائے گا او ر ذرے ذرے کا حساب لے گا۔اللہ عَزَّ وَجَلَّ فرماتا ہے:مجھے اپنی عزت و جلال کی قسم!مَیں ذرے ذرے کا حساب لوں گا اور اگر کسی نے ذرہ بھر بھی ظلم کیا ہوگا تو مظلوم کو ظالم سے اس کا حق دلواؤں گا ۔ اے ابن ہرون! کل بروزِ قیامت اللہ عَزَّ وَجَلَّ تجھے اور تیری ماں کو اکٹھا کرے گا، تیرے متعلق جہنم کا فیصلہ ہوگا ۔فرشتے تجھے مضبوط زنجیروں میں جکڑ کر جہنّم کی طرف دھکیل دیں گے، پھر تُو دنیوی تین دن رات کے برابر جہنم کی آگ کا مزہ چکھے گا کیونکہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ فرماتا ہے: میرے ذمۂ کرم پر ہے کہ میرا جو بندہ بھی ناحق کسی جان کو قتل کرے گا یا شراب پئے گا تو میں اسے جہنّم کی آگ کا مزہ ضَرورچکھاؤں گا اگرچہ وہ برگزیدہ کیوں نہ ہو۔ اے ابنِ ہرون !پھر اللہ عَزَّ وَجَلَّ