Brailvi Books

گناہوں کی نحوست
75 - 105
(1)	غيبت اور چغلی ايمان کو اس طرح کاٹ ديتی ہيں جس طرح چرواہا درخت کو کاٹ ديتا ہے۔(1)

یا ربِّ محمد تو مجھے نیک بنا دے	اَمراض گناہوں کے مِرے سارے مٹا دے	
میں غیبت و چغلی سے رہوں دُور ہمیشہ	ہر خصلتِ بد سے مرا پیچھا تو چھڑا دے	

میں فالتو باتوں سے رہوں دور ہمیشہ
چُپ رہنے کا اللہ !سلیقہ تو سِکھا دے
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!	صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
چغل خور ی کا علاج
چغل خوری سے خود کوبچانے کا بہترین طریقہ کم گوئی کی عادت اپنانا ہے،کاش! ہمیں حقیقی معنوں میں زَبان کا قفلِ مدینہ (2) نصیب ہو جائے، کاش! ضَرورت کے سوا کوئی لفظ زَبان سے نہ نکلے،کیونکہ زیادہ بولنے والے اور دُنیوی دوستوں کے جُھرمٹ میں رہنے والے کا غیبت اور بالخصوص چغلی سے بچنا بے حد دشوار ہے۔ آہ! آہ! آہ! حدیثِ پاک میں ہے:جس شخص کی گفتگو زیادہ ہو اس کی غَلَطیاں بھی زِیادہ ہوتی ہیں اورجس کی غَلَطیاں زیادہ ہوں اُس کے گناہ زیادہ 

(1) الترغیب والترهیب، كتاب الادب، الترهيب من الغيبة … الخ، ۳/ ۴۰۵ ، حدیث: ۴۳۲۶
(2) غیرضَروری باتوں سے بچنے کو دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں زَبان کا قفلِ مدینہ لگانا کہتے ہیں۔